جنوبی 24پرگنہ کے بھانگر میں پاور پلانٹ کی تعمیر کے خلاف مسلسل احتجاج اور
پولس فائرنگ میں ایک شخص کی موت کے بعد آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اعلیٰ
افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے حالات کا جائزہ لیا اور اس بات پر تعجب کا
اظہار کیا کہ تعمیری کام روک دیے جانے
کے باوجود احتجاج کیوں کیا جارہا ہے ۔بھوانی بھون میں وزیرا علیٰ کے ساتھ میٹنگ میں ڈی جی سرجیت پر کائستھ، اے ڈی جی بھوانی بھون میں موجودتھے۔وزیرا علیٰ نے سیکورٹی فورسیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو علاقے میں مزید پولس اہلکاروں کوتعینات کیا جائے ۔